Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

گھر سے آفس جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال، مریم نواز کی تردید

مریم نواز جاتی امراء سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 06:21pm

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امراء سے بزرعیہ ہیلی کاپٹر آفس جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز جاتی امراء سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچی تھیں۔

جاتی امراء روڈ نہر کی ایک سائیڈ زیر تعمیر ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ دوسری سائیڈ کو دوطرفہ ٹریفک کیلئے چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔

جس کے بعد خبریں چل پڑیں کہ مریم نواز نے گھر سے بزریعہ ہیلی کاپٹر دفتر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے تردید کی ہے۔

مریم نواز نے جیو کی خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’ناٹ ٹرو! (سچ نہیں ہے)‘۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سیکورٹی وجوہات پر بدھ کے روز ہیلی کاپٹر پر آفس آئیں، مریم نواز سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے آفس آنے کیلئے کبھی کبھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا کریں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں لینڈ کیا تھا۔

Maryam Nawaz

helicopter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div