Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کور کمانڈر کراچی کی گوادر میں زخمی ہونے والے سپاہیوں سے عیادت

گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 09:20pm

کور کمانڈر کراچی جنرل بابر افتخار نے گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کی پی این ایس شفاء میں عیادت کی، گورنر سندھ نے بھی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قوم کو بہادر جوانوں پر فخر ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں، ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد اپنے مضمموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

جبکہ گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پر ان کے والد اور بھائی سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف کی بہادری پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ نے کہا مادر وطن کے دفاع کے لیے کاشف علی کی قربانی سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی۔

karachi

gawader

Kamran Khan Tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div