Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ: کے الیکٹرک سمیت 5 کمپنیوں پر جرمانہ عائد

کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں
شائع 04 اپريل 2024 04:00pm

موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔

نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو، کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردیے جس میں ہر کمپنی پر 5،5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی۔

نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا۔

بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

K Electric

fine

Loadshedding

National Electric Power Regulatory Authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div