Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

’رانگ نمبر‘ قرار دیے جانے پر شیر افضل مروت کی سلمان احمد کو کل تک انتظار کرنے کی دھمکی

آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، شیر افضل مروت
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 06:46pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، ایک طرف سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو ”رانگ نمبر“ قرار دیا تو جواباً شیر افضل مروت نے انہیں 5 اپریل تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

سلمان احمد نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں‘۔

انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، عبوری ضمانت منظور

جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں‘۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات، عید کے بعد جلسوں کا اعلان

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا‘۔

salman ahmed

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)