Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ممتاز عالم دین مولانا محمد یعقوب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مولانا ختم القرآن تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جارہے تھے
شائع 05 اپريل 2024 02:38pm

بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ممتاز عالم دین حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب مولانا محمد یعقوب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

مولانا محمد یعقوب دالبندین میں ختم القرآن تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جارہے تھے۔

حادثہ دالبندین کے قریب جوجکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بلوچستان

traffic accident

Chaghi

taftan

molana muhammad yaqoob

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div