Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بلوچستان میں مٹی کا طوفان اور بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، درخت اور دیواریں گر گئیں
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 10:40pm

بلوچستان کے مختلف شہروں کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،تیزہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے نوشکی چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خضدار قلات، سوراب ہرنائی نوشکی مستونگ پیشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے۔ آسمانی بجلی گرنے سے 4 افرد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تیز ہواؤں کے سبب مختلف علاقوں میں بجلی کے کئی کمبے گر گئے اور دیواروں سمیت دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاراچنارسمیت ضلع کرم کے مختلف مقامات پر بارش

دوسری جانب پاراچنارسمیت ضلع کرم کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جبکہ کوہ سفید اور دیگر پہاڑی چوٹیوں پر برفباری متوقع ہے۔

پاراچنار میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان، الرٹ جاری

ملک کے کن شہروں میں مزید بارش اور برفباری ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بلوچستان

quetta

Met Office

rainy weather

Rain prediction

Balochistan Weather

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div