Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
08 Muharram 1446  

ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو نوید سنادی
شائع 20 جون 2024 10:16am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شام یا رات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام یا رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

گرمی کے ستائے عوام تیاری کرلیں، ملک بھر میں بارشیں ہونے والی ہیں

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، لاہور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

رات کو لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

شام یارات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوسکتا ہے؟

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جنوبی، وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات میں سکھر،گھوٹگی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

punjab

Met Office

Rain

sindh

Hot Weather

rainy weather

Rain prediction

hot and dry weather