Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

سندھ ریونیو بورڈ نے جون میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرلیا

14 سالوں میں کسی ایک ماہ میں جمع ہونے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے
شائع 30 جون 2024 10:58pm

سندھ ریونیو بورڈ نے جون 2024 میں 28 ارب روپےکا ریونیو اکٹھا کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

چودہ سالوں میں کسی ایک ماہ میں جمع ہونے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔

ایس بی آر نے مالی سال دوہزار 2023-24 کے دوران 235 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 237 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا، جو 2022-23 میں جمع 185ارب روپے کے ریونیو سے 28 فیصد زیادہ ہے۔

FBR

Sindh Revenue Board (SRB)

IMF Tax