Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

طوفانی بارش کے باعث عمارت دیکھتے ہی دیکھتے دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل

واقعہ ہماچل پردیش میں پیش آیا، جہاں پوری عمارت دریا میں جا گری، ویڈیو ایکس پر اپلوڈ کی گئی تھی
شائع 01 اگست 2024 09:32am
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

پاکستان اور بھارت میں جہاں مون سون بارشوں سے تباہی نے شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وہیں اب سوشل میڈیا پر چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھےی وائرل ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کلو میں پوتری دریا کے کنارے موجود عمارت زمین بوس ہوگئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز توش نلا میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے، جہاں 60 ملی میٹر کی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک مقامی عمارت کی ایک ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے عقب میں دریا موجود تھا، جو شدیدی طغیانی کے باعث آگے آنے والی ہر5 چیز کو تہس نہس کر رہا تھا۔

سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل

دیکھتے ہی دیکھتے ہی پوری عمارت دریا میں جا گری، جس کے باعث عمارت میں موجود سامان بھی بہہ گیا، دپٹی کمشنر کلو تورل ایس رویش کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیم پہنچا دی گئی ہے۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دریا کے پاس نہ جائیں۔

india

Viral Video

heavy rains

OLD BUILDING

himachal pardesh