Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے اور جلد متوقع ہے۔
شائع 03 اگست 2024 10:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

او آئی سی اجلاس 7 اگست کو جدہ میں ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اس اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کانی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو فون کیا تھا۔ قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔

یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے اور جلد متوقع ہے۔

ڈپٹی وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے مطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

Ishaq Dar

Iran

Palestine

OIC Meeting

Ismail Haniyeh

Iran Israel Tension