Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی اداکارہ کی سالگرہ پر جیل میں قید بوائے فرینڈ کا 100 آئی فونز سمیت کئی مہنگے تحائف دینے کا اعلان

سریش چندراشیکر کو 2015 میں دھوکا دہی اور کریمنل دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی سالگرہ کے موقع پر جیل میں قید بوائے فرینڈ نے 100 آئی فونز سمیت کئی مہنگے تحائف کا اعلان کیا ہے۔

سکیش چندراشیکر بنامی مجرم جو کہ مبینہ طور پر اداکارہ کے بوائے فرینڈ ہیں، تاہم اس حوالے سے جیکولین نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ان کی جانب سے خط میں اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو ان کی سالگرہ کے موقع پر 100 آئی فون 15 ان کے مداحوں میں دینے کے اعلان کیا ہے، جبکہ اداکارہ کو یاٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندراشیکر کی جانب سے اداکارہ کو حال ہی میں خط لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے جیکولین کو ’ میری بےبی گرل، میری بوما’ کے نام سے مخاطب کیا ہے، سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سکیش چندراشیکر نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سکیش کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 11 اگست کو اداکارہ کی سالگرہ کو ’رومیو اور جولیٹ‘ اسٹائل میں منانا چاہتے تھے، تاہم وہ جیل میں رہ کر اداکارہ کو یاد ضرور کر رہے ہیں، جبکہ خط کے آخری میں سکیش چندراشیکر نے بتایا کہ انہوں نے بطور تحفہ اداکادہ کے مداحوں کو 100 ’آئی فون 15 پرو‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سکیش چندراشیکر کامزید کہنا تھا کہ میں تم سے بے حد پیار کرتا ہوں، لوگ ہر سال بوڑھے ہوتے ہیں مگر تم جوان ہو رہی ہو، مجھے معلوم ہے کہ کوئی جیٹ، یاٹ یا ہیرا تمہاری خوشی کا باعث نہیں بن سکتا ہے، جتنا ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے تمہیں خوشی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندراشیکر ان دنوں دلی جیل میں موجود ہیں، اور اپنے جرم کی سزاکاٹ رہے ہیں ۔

دوسری جانب اداکارہ اور سکیش چندراشیکر کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں دونوں ایک ساتھ وقت بتاتے دکھائی دیے ہیں۔

سریش چندراشیکر کو 2015 میں دھوکا دہی اور کریمنل دفعات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا، تاہم 2016 میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ بھارتی دارالحکومت میں درج کیسز کی بنا پر تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کی وجہ سے 2017 میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

اس وقت بھی وہ مختلف کیسز کے باعث جیل میں موجود ہیں اور قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Bollywood actress

Bollywood