Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا
شائع 13 اگست 2024 11:52am

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈرکھول دیاگیا

اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔

OGRA

اسلام آباد

LNG

oil and gas regulatory authority

Liquefied natural gas (LNG)

lng gas