بنگلادیش کی سیاسی صورتحال: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای منتقل

میگاایونٹ3سے20اکتوبرتک دبئی اورشارجہ میں کھیلاجائےگا
شائع 20 اگست 2024 09:19pm

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبرتک دبئی اورشارجہ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلادیش کے پاس رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔