Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ: آسان کیچ ڈراپ کرنے پر امپائر بھی اپنے تاثرات نہ چھپا سکا

کمنٹیٹرز نے بھی اسے ایک آسان کیچ قرار دیا
شائع 02 ستمبر 2024 01:31pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ غیر ملکی امپائر کے تاثرات سامنے لے آئی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل نے پہلے ہی اوور میں آسان کیچ ڈراپ کر کے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر امپائر رچرڈ کیٹل بورو نے اپنے چہرے پر ہاتھ رکھ کر اپنے تاثرات نہ چھا سکے۔

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بولرز نے بنگلادیشی ٹاپ آرڈر بکھیر کر رکھ دیا

پاکستان کے تمام بیٹرز پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد بنگلادیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، سعود شکیل کو اننگز کے آغاز میں آسان کیچ ملا مگر ان کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

کیچ ڈراپ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود مایوس نظر آئے کیونکہ سعود شکیل نے اہم کیچ چھوڑ دیا تھا اور یہاں تک کی کمنٹیٹرز نے بھی اسے ایک آسان کیچ قرار دیا۔

Pakistan vs bangladesh

saud shakeel

Video Viral

catch dropped

umpire`s reaction