Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

جنوبی افریقا کی ویمین ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز، ملتان کے شائقین کا داخلہ فری ہوگا

میچ 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2024 10:10pm

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے جنوبی افریقا کی ویمین ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم جوہانسبرگ سے دبئی ہوتی ہوئی لاہور آئی اور پھر ملتان کا رخ کیا۔

ایئر پورٹ پر جنوبی افریقا کی ویمین ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کو روایتی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمین ٹیموں کے درمیان میچ 16، 18 اور 20 ستمر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں کل ٹریننگ کریں گی۔

دوسری جانب پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

پی سی بی نے ملتان اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شائقین اسٹیڈیم میں مفت داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔

multan cricket stadium

SOUTH AFRICAN WOMEN TEAM

THREE MATCH T20 SERIES