پاکستان میں چاند کو ’صبح کے وقت‘ گرہن لگنے والا ہے جو نظر بھی آئے گا
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر بروز بدھ کو جزوی چاند گرہن ہوگا جوکہ پاکستان کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔
پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 41 منٹ پر شروع ہوگا اور جزوی مرحلہ صبح 7 بج کر 13 منٹ پر شروع ہوگا۔ تاہم، چاند گرہن کے دوران زیادہ تر افق سے نیچے رہے گا، جس سے پورے پاکستان میں مرئیت محدود رہے گی۔
کیا سورج گرہن سے حاملہ خواتین یا بچے پر کوئی اثر ہوتا ہے؟
گرہن صبح 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور صبح 8 بج کر 16 منٹ پر سایہ گھٹنا شروع ہو جائے گا۔
اس ایونٹ کا اختتام صبح 9 بج کر 47 پر ہوگا، لیکن پاکستان میں مبصرین صرف جزوی مرحلے کے دوران ہی اس کی ایک جھلک دیکھ سکیں گے۔
پی ایم ڈی نے مزید کہا کہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے بڑے حصوں کے ساتھ ساتھ بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔
سورج گرہن کا جانوروں پر کیا اثر ہوتا ہے؟
خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان سے گزرتی ہے اور اپنا سایہ چاند کی سطح پر ڈالتی ہے۔ یہ جزوی گرہن، اگرچہ مکمل چاند گرہن کی طرح ڈرامائی نہیں ہے، لیکن اپنے عروج پر چاند کے صرف 3.5 فیصد حصے پر محیط ہوگا۔
Comments are closed on this story.