Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، استقبال ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے کیا

بھارتی وزیرخارجہ کی نوسال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے، شیڈول صرف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس تک محدود ہے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 08:16pm

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد میں منقعد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جے شنکر نور خان ائیر بیس پر پہنچے تو ان کا استقبال ڈی جی ساؤتھ ایشیاء الیاس نظامی نے کی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔

بھارتی وزیرخارجہ کی نوسال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی مصروفیات صرف ایس سی او اجلاس تک ہی محدود رہیں گی، سائیڈ لائن پر دوطرفہ ملاقاتیں شیڈول نہیں ہیں۔ تاہم، مبصرین کا کہنا ہے کہ ملاقات ہوگی توبات بھی ہوگی کچھ تو نتائج سامنے آئیں گے۔

بھارتی صحافی بھی اس بات کی تصدیق کررہے کہ بھارت کی شرکت صرف ممبرہونے کے باعث ہے۔ علاوہ ازیں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان آنے سے متعلق کہا تھا کہ تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑے گا۔

گزشتہ سال مئی میں گووا میں ایس سی او اجلاس میں اس وقت کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل دسمبر2015 میں اس وقت کی بھارتی وزیرخارجہ شسما سوراج افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں۔

نجی چینل پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جس طرح کے ہیں، ویسے ہی رہیں گے جبکہ ایس سی او سمٹ سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے سربراہان کی آمد جاری ہے۔

پاکستان

ٰIndia

Jay Shankar