Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ سے سرکاری اسلحہ غائب، ہیڈ کانسٹیبل مفرور

ہیڈ کانسٹیبل شہباز مسیح کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
شائع 31 اکتوبر 2024 02:29pm

کوئٹہ پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ پراسرار طورپر غائب پولیس نےہیڈ کانسٹیبل کےخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہباز مسیح کےخلاف سب انسپکٹر بلال شمس کی مدعیت میں پولیس تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے سرکاری ایس ایم جی تین میگزین اور 90 راونڈز گم ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے مذکورہ اہلکار کی ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولیوں کی موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے ریکوری کی سفارش کی۔

مذکورہ اہلکار کی گرفتاری کےلئے چھاپہ بھی مارا گیا لیکن گرفتاری عمل میں نہ آ سکی پولیس کے مطابق نامزد ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان

بلوچستان