Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم نے حکومتی اقدامات کیخلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال
شائع 10 نومبر 2024 12:51pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرلی، ‏وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں حکم امتناع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کی صدارت میں اجلاس میں اب تک کی پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی تفصیلات پیش کی جائیں،‏ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزرچکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں وزارتوں ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

court stay order