Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور سنگ میل عبور

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 02:46pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)