Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی
شائع 29 نومبر 2024 01:56pm

اسلام آباد: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے بعد ملک میں زندگی معمول پر آگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام اسکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھولے گئے۔

اسلام آباد

PTI protest