Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج پر امریکی مصنفہ بھی پھٹ پڑیں، مظاہرین کی حقیقت بتا دی

انہوں نے اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کیا
شائع 29 نومبر 2024 03:19pm

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف امریکی مصنفہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کردیا۔

سارہ ایڈمز نامی امریکی مصنفہ نے اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے۔

خیال رہے سارہ ایڈمز امریکی شہر نیشویل میں رہتی ہیں جو ناولز لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کیا اور ان نام نہاد ’پرامن‘ مظاہرین کہلانے والوں کو خود دیکھا۔ یقین کریں ہم میں سے بن غازی کے لوگ ’پرامن احتجاج‘ کی غلط بیانی سے متعلق ایک سے زائد باتیں جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی پاور شو کی ناکامی، سلمان اکرم راجہ کے بعد حامد رضا کا استعفیٰ

خاتون امریکی مصنفہ کا کہنا تھا کی جھوٹی خبروں میں نہ پڑیں۔ یہاں تک کہ ہمارے اپنے امریکی کانگریس کے کچھ لوگ بھی بغیر حقیقت جانتے ہوئے ان مظاہروں پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

یہ ایک حقیقت کی جانچ ہے کہ یہ مظاہرین آنسو گیس پھینک رہے ہیں۔ اور یہ خبر بھی غلط ہے کہ اسلام آباد میں 100 مظاہرین کو بھی پاکستانی فوج نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

مجھ پر آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے قاتلانہ حملہ کیا، عمر ایوب

مزید ان کا کہنا تھا کہ صرف اس وجہ سے کہ کوئی چیز آن لائن ہے، اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے گروپ پیسے اکٹھا کرنے کے لیے اسے دہراتے ہیں، اسے سچ نہیں بناتے۔ غلط معلومات کا اشتراک صرف آپ کے اپنے مقصد کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اسے کم قابل اعتبار معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر دو ڈی پی اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آنسو گیس کے شیل فراہم کیے تھے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایسے خبریں منظر عام آئی تھی کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس فائر کیے تھے۔ جس کے بعد ایک مراسلہ جاری ہوا جس میں کے پی پولیس کو دستیاب آنسو گیس شیل کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اسلام آباد

PTI protest

sarah adams

american author