یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میعاد میں توسیع کردی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھے گئے اپنے دو ایک ارب ڈالر کے ذخائر کی ایک اور سال کے لیے توسیع کی تصدیق کردی ہے۔ یہ ذخائر اس مہینے کی میچور ہونے والے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی
ڈھائی سال میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت
دریں اثنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.72 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.72 ارب ڈالر ہوگئے۔
Comments are closed on this story.