Aaj News

منگل, فروری 11, 2025  
12 Shaban 1446  

پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، امیدواروں کی فہرست جاری

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو دن 11 بجے ہوگا
شائع 18 جنوری 2025 01:46pm

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے ممبران کو ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کیلئے چالیس وکلا اور ججز کے نام زیرغور آئیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تققری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو ہوگا، جس کیلئے ممبران کو ججز کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے۔

ججز کی فہرست میں کلیم ارشد، فرح جاوید انعام اللہ صوفیہ وقار کے نام شامل ہیں، جبکہ وکلا میں عبدالفیاض، عالم خان، عامر جاوید، عاطف علی، اورنگزیب، بخت جمال، بشارت خان، بلال احمد، غلام محمد، جنید انور، کوثر علی شاہ کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منصور طارق، محمد علی خان، محمد بصیر نوید، حبیب قریشی، محمد اکرام، محمد انعام، محمد جاوید، محمد رفیق، محمد طارق آفریدی، محمد مختار احمد، ایڈووکیٹ ناصر محمود، نعمان الحق قاضی بابر ارشاد، قاضی جاوید، مس راحیلہ، صابت اللہ خان، صادق علی، صلاح الدین، سردار علی رضا، شبنم نواز، شاہ فیصل، شمائل بٹ، مدثر امیر، شکیل خان اور سید سکندر حیات کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو دن 11 بجے ہوگا۔

Peshawar High Court

judicial commission