Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

بلوچستان میں بارشوں سے سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ان علاقوں کے مکین، مسافر احتیاط برتیں ، موسمی حالات سے باخبر رہیں، ماہرین
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2025 11:16pm

**محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج رات اور کل اتوار کو بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔ کوئٹہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرف باری سے سردی بڑھ گئی۔ چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ ، زیارت ، مسلم باغ ، پشین میں بھی بادل برس پڑے۔ آسمان سے روئی کے گالے برسنے لگے، بلوچستان میں برساتی سسٹم داخل ہوتے ہی کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں بڑھ گئیں۔ **

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج (رات) اور کل اتوار چاغی، نوشکی، خاران، پشین ، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، ان علاقوں کے مکین، مسافر احتیاط برتیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں 18 سے 20 جنوری تک درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل اتوار کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سرد اور خشک موسمی حالات اور بالائی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔

سردیوں کی بارش کی پیش گوئی، برف باری مزید ہوگی

شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے کئی اضلاع میں درمیانے سے دھند پڑنے کی اطلاع ہے۔

Cold Weather

پاکستان

بلوچستان

quetta

Rain

Winter Rain