Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ آپ کو حیران کر دے گی

بھارتی بزنس مین اپنے ڈرائیوز کو کتنی تنخواہ اور مراعات دیتے ہیں جان کر آپ کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جائیں گی۔
شائع 19 جنوری 2025 11:09am

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا شمار دنیا کی دولت مند شخصیات میں ہوتا ہے۔ مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ ہیں جو کہ ایک بہت بڑی کمپنی جس کا تیل، گیس اور دیگر شعبوں میں کاروبار ہے۔

فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی مالیت حیران کن طور پر 98 بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین کو یہ معلوم ہے کہ مکیش امبانی کتنی دولت کے مالک ہیں تو وہ یہ بھی جان کر حیران ہوں گے ان کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور مکیش امبانی انہیں کیا مراعات دیتے ہیں۔

بھارتی بزنس مین اپنے ڈرائیوز کو کتنی تنخواہ اور مراعات دیتے ہیں جان کر آپ کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی اپنے ذاتی سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو اتنا نوازتے ہیں کہ شاید کسی نے سوچا ہوگا۔

بھارت کا امیر ترین امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق امبانی کا ذاتی کار ڈرائیور ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتا ہے جو کہ 24 لاکھ روپے سالانہ بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی سیکورٹی ٹیم اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے جس میں کمانڈوز، ممبئی پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف کے اہلکار شامل ہیں۔ 2022 میں ان کی سکیورٹی سطح کو اعلی ترین زمرہ، ’Z پلس‘ میں اپ گریڈ کیا گیا تھا، جو عام طور پر اعلیٰ سرکاری افسران کو دی جاتی ہے۔ یہ اپ گریڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ان کی حفاظت کے لیے ممکنہ خطرے کا پتہ لگانے کے بعد کیا گیا تھا۔

مکیش امبانی سے ملک کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چِھن گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی سکیورٹی کو ملنے والی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ ان کی سکیورٹی ٹیم میں این ایس جی کمانڈوز شامل ہیں جو اپنے عہدے کے لحاظ سے 80 ہزار روپے سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے درمیان تنخواہ لیتے ہیں۔ مزید برآں، پولیس اہلکاروں اور پرسنل سکیورٹی گارڈز کو ان کے عہدوں کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہے، جس سے کاروباری افراد کے لیے ایک جامع اور مہنگی سکیورٹی تفصیل بنتی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے سیکورٹی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 14,536 روپے سے شروع ہو کر 55,869 روپے تک ہے۔ یہ پیکج بہت سے سرکاری ملازمین کی اوسط سالانہ تنخواہ سے بھی زائد ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبانی کے صرف ڈرائیورز ہی بلکہ باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تعلیمی الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Mukesh Ambani

Driver

Security Guard

MONTHLY INCOME

shocks everyone