Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق روہت شرما کا بڑا اعلان

140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی، بھارتی کپتان
شائع 20 جنوری 2025 02:37pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر نظریں جما لیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ جیتنے کا عزم رکھتے ہوئے روہت شرما نے اعلان کیا کہ وہ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر ٹائٹل ممبی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

روہت شرما نے اتوار کے روز وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

شکیب الحسن فراڈ کیس میں پھنس گئے، وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

19 فروری کو میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کراچی میں ہوگا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

rohit sharma

Icc Champions Trophy 2025