Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی کرکٹر آخر کار بول پڑے

بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کردیا
شائع 21 جنوری 2025 08:24pm

بھارتی ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادو نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کردیا۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز سوریا کمار یادو نے کہا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہ ہونے کو تسلیم کرلیا ہے لیکن ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں دکھا سکے۔

سوریا کمار یادو کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے لیے وہ کھلاڑی منتخب کیے جانے چاہئیں جو اس کے مستحق ہوں۔

تابڑ توڑ بلے بازی کے لیے مشہور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو جو ٹی 20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن وہ 50 اوورز کے فارمیٹ میں اتنی عمدہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں کیونکہ انہوں نے 37 ون ڈے میچز میں صرف 25.76 کی اوسط سے 773 رنز بنائے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کوہلی کے مداحوں کیلئے برُی خبر

چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار

اس کے علاوہ بھارتی بلے بازی نے ٹیم میں نہ شامل کیے جانے پر کہا کہ اگر وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو چیمپئنز ٹرافی میں ان کا انتخاب ہوگا لیکن اگر وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو اسے تسلیم کرنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ کہ سوریا کمار یادو چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے انہیں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

BCCI

Champions Trophy

Indian cricket team

surya kumar yadev

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy