Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں متعدد قوانین منظور کرائے جائیں گے
شائع 22 جنوری 2025 08:35am

وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری بروز جمعے کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر آصف زرداری کو بھجوا دی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی، اجلاس میں متعدد قوانین منظور کرائے جائیں گے۔

وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، اپوزیشن اور حکومت کی شدید نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں

ذرائع کے مطابق یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں قیام کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ اجلاس: پانی کی قلت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہوگئے

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

federal cabinet

پاکستان

federal government

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari