Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار

اپیل کا ڈرافٹ سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا
شائع 23 جنوری 2025 08:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپیل کا ڈرافٹ سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔

پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ اپیل کا ڈرافٹ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ 20 صفحات پر مشتمل ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اپیل کے ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی ہے، 24 سے 48 گھنٹے میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی جائے گی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیل تیار

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کی پروسیڈنگز کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا۔

پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے القادر ٹرسٹ کیس بھی ایک سے 2 سماعتوں میں ختم ہوجائے گا، القادر کیس کا فیصلہ ایک طرف جا رہا ہے اور ثبوت دوسری طرف جا رہے ہیں، کیس اتنا ہی کمزور ہے جتنا کہ سائفر کیس تھا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ میں سزا: عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کردیے

یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے، جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا تھا۔

عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi

190 MILLLION POUND CASE

190 Million Pound Reference Verdict

apeal draft