نعمان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک، نئی تاریخ رقم کردی
جو کوئی پاکستانی اسپنر نہ کرسکا وہ کارنامہ قومی اسپنر نعمان علی نے انجام دے دیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے اسکور پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے اوور میں مائیکل لوئس کی وکٹ حاصل کی۔
میچ کی دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، پھر نعمان علی کی باری آئی تو انہوں نے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی نے ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر ہیں۔
نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے پہلے اسپنربن گئے، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان کے کامیاب اسپن بولر نعمان علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیسٹ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔
انہوں نے گریو، املچ اور سنکلیئر کی وکٹیں اڑائیں۔ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر بن گئے۔
لیجنڈری وسیم اکرم نے دو بار ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی۔عبدالرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ بھی تین بالز پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.