Aaj News

منگل, فروری 11, 2025  
12 Shaban 1446  

آئی سی سی ویمنز T20 ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل

اس سے قبل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان تھا جس میں کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں تھی۔
شائع 25 جنوری 2025 01:16pm

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا گیا، جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا، جس میں بھارت سے 3، جنوبی افریقا سے 2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جنوی افریقا کی لورا وولوارڈٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، نیٹ اسکیور برنٹ، میلی کیر، ریچا گوشا (وکٹ کیپر)، مریزین کیپ، اورلا پرینڈرگاسٹ، دیپتی شرما اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان تھا جس میں کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں تھی۔

نعمان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک، نئی تاریخ رقم کردی

آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی اعلان کیا تھا، جس میں پاکستان سے 3 کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

ICC Women’s T20I Team of the Year

Match winners

pakistani player