گلیات کے جنگل میں آتشزدگی سے مکانات سمیت ہزاروں درخت خاکستر
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات کے جنگل میں مختلف مقامات پر آتشزدگی سے مکانات سمیت ہزاروں درخت جل گئے، نتھیا گلی میں واپڈا گرڈ اسٹیشن بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
گلیات کے جنگل میں کئی دنوں سے مختلف مقامات پر لگی آگ میں تیزی آگئی، یونین کونسل بگنوتر کے علاقہ تھاتھی چتھر ناتھ کے جنگلات میں لگی آگ نے سیکڑوں ایکڑ جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
گلیات کے جنگل میں لگی آگ وسیع رقبے تک پھیل گئی
ویلج کونسل بانڈی میرا کے علاقے چھم راجپوت اور ویلج کونسل چیان میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ آبادی تک پہنچ گئی جس سے دو مکانات جل کر راکھ بن گئے، جبکہ ہزاروں پودے، حشرات الارض بھی جل گئے۔
ہرنو کے قریب سربھنہ گاؤں چھتے دی باڑی میں بھی جنگل میں لگنے والی آگ آبادی تک پہنچ گئی جس سے مرغی خانہ جل گیا، آتشزدگی سے نتھیاگلی واپڈا گرڈ اسٹیشن بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔
لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ دیگر مقامات پر مقامی افراد اور ریسکیو کے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.