Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف کا عزم

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور بھارتی جبر و استبداد کے خلاف ان کے جائز اور حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرے گا، آرمی چیف
اپ ڈیٹ 05 فروری 2025 11:55pm

آرمی چیف نے بھارت کو پیغام دیا کہ آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔

سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے۔

آرمی چیف نے بھارت کو پیغام دیا کہ آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، آرمی چیف

سربراہ پاک فوج نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے۔ مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا۔ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا۔

سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیرنے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔

کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوت، پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے۔

حاضرین نے کہا کہ آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں اور جڑے رہیں گے، پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا۔

آرمی چیف کا شہدا کو خراجِ عقیدت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری کو بلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کسی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔

بعدازاں، آرمی چیف نے کشمیر کے اہم شخصیات اور بزرگوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی کارروائیوں میں تیزی، کشمیریوں کی جبری گرفتاریاں جاری

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہاپسندی کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کرتی ہے جو اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ریاستی جبر و استبداد کے خلاف ان کے جائز اور حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرے گا۔

جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم

آرمی چیف نے کہا، ’کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیر کے عوام کی آزاد مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔‘

kashmir solidarity day

Army Chief Asim Munir