Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

پاکستان نے خلا کی گہرائیوں کی تحقیق میں اہم سنگ میل عبورکرلیا
اپ ڈیٹ 06 فروری 2025 09:40pm

سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار، پاکستان نے خلا کی گہرائیوں کی تحقیق میں اہم سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے، یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدرآصف زرداری اورچینی صدرشی جن پنگ کی موجودگی میں طے پایا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پرتیارکردہ قمری روور کی چین کے چانگی 8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلا میں روانہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق چانگی 8 مشن، جوسی این ایس اے کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے ،اسکا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کا نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔

پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے

ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روورسپارکو کا قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تعینات کیا جائے گا، جو اپنی منفرد خصوصیات اور مستقبل میں انسانی تحقیق کے امکانات کے باعث غیرمعمولی سائنسی اہمیت رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ ایک بین الاقوامی سائنسی بھی شامل کیا گیا ہے،،جوچینی اور یورپی سائنسدانوں کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔

پاکستان

sparco

Rover Changi 8 mission

ready to land lunar surface