امریکی صدر ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر بات کی گئی۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پوسٹ کو ایئر فورس ون پر دیے گئے انٹرویو میں جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی مرتبہ گفتگو کی تو ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ یہ نہ بتایا جائے، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے روسی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور پیوٹن کے پاس جنگ کے خاتمے کا ایک مضبوط بھی موجود ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
انرجی سیکٹر پر پابندیوں کے جواب میں روس کا امریکا کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ میں روزانہ لوگ مر رہے ہیں۔ یوکرین میں یہ جنگ بہت خراب ہے۔ میں اس جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
روسی صدارتی محل کریملن اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ٹرمپ نے بائیڈن کی حساس معلومات تک رسائی کا حق ختم کردیا
جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن کی جانب سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ بھی تیار ہے۔
گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے جس میں جنگ کے خاتمے پر بات کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.