پاکستان اور سعودی عرب کی اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت
پاکستان اورسعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس بلانے پراتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
فلسطینیوں کیلئے سعودی عرب میں ریاست کا قیام، نیتن یاہو کے بیان پر مملکت کا سخت ردعمل
دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اہم تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل وابستگی کا اعادہ کیا۔
Comments are closed on this story.