Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

ایلون مسک نے ہالی ووڈ ریپر کانیے ویسٹ کا ایکس اکاؤنٹ کیوں اُڑایا؟

کانیے ویسٹ اپنی ویب سائٹ پر ایک نیا سوشل میڈیا چینل شروع کرنے جا رہے ہیں
شائع 11 فروری 2025 02:34pm

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ہالی ووڈ موسیقار اور ریپر کانیے ویسٹ کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا ہے اور اب عوام انہیں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیصلہ ویسٹ کی طرف سے تین دن تک کیے گئے یہود مخالف اور نسل پرستانہ تبصروں کے بعد کیا گیا۔

اتوار کی رات سپر باؤل کے دوران، 47 سالہ امریکی ریپر نے اپنی دیرینہ حریف ٹیلر سوئفٹ پر تنقید کی، جس کے بعد انہوں نے مزید متنازعہ بیانات دیے۔

شوہر کا انوکھا انتقام، اپنی سیکڑوں قانونی خلاف ورزیوں کا بل بیوی کے نام پر پھٹوا دیا

کانیے ویسٹ اپنے اکاؤنٹ پر غیر اخلاقی ویڈیوز، یہود مخالف مواد اور نازی ازم کی تشہیر کرتے رہے ہیں۔

مسک نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویسٹ کا اکاؤنٹ اب ”کام کے لیے محفوظ نہیں“ (NSFW) کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ویسٹ نے ٹویٹ کیا کہ وہ ٹویٹر سے لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔

ویسٹ نے اپنے تبصروں کے ذریعے اپنی مایوسی کو ظاہر کیا اور کہا کہ وہ ذہنی طور پر اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوئفٹ اور کینڈرک لامر پر شدید تنقید کی۔ ان کے ان بیانات کو سوشل میڈیا پر نسل پرستی اور بدسلوکی قرار دیا گیا تھا۔

کانیے ویسٹ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مسک نے ان کے اکاؤنٹ پر پابندی لگا کر ان کی سوشل میڈیا موجودگی کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک نیا سوشل میڈیا چینل شروع کرنے جا رہے ہیں۔

’آئی لینڈ اِن دی اسکائی‘، دبئی کا ہوا میں جزیرہ بنانے کا فیصلہ

ویسٹ کے نمائندے، مائلو یاناپولوس نے بتایا کہ ویسٹ نے سوشل میڈیا سے طویل وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے ایکس اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات