Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج 10 روپے تک کی نمایاں کمی متوقع

پندرہ روزہ قیمتوں کے جائزے کے تحت عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کا امکان
شائع 15 فروری 2025 10:46am

پاکستان میں 16 فروری بروز اتوار سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 10 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی پندرہ روزہ قیمتوں کے جائزے کے تحت عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.49 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد قیمت 257.13 روپے سے کم ہو کر 254.64 روپے ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جو 267.95 روپے سے کم ہو کر 257.95 روپے ہوجائے گی۔

حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.45 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد قیمت 174.85 روپے سے کم ہو کر 171.40 روپے ہوسکتی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.60 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جو 161.06 روپے سے کم ہو کر 155.46 روپے ہوجائے گی۔

مجوزہ قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، موجودہ پیٹرولیم لیوی، مستحکم ایکسچینج ریٹ اور حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 74.14 ڈالر فی بیرل ہوئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.5 فیصد کمی کے بعد 70.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات ختم ہو کر مناسب سپلائی کی توقعات میں بدل گئے ہیں، جس کی ایک وجہ روس کی خام تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ بھی ہے۔

petroleum prices

Petrol and Deisel Prices