Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالوں میں کونسا کھلاڑی پہلے نمبر پر رہا؟ فہرست جاری

فہرست جان کر مداح حیران
شائع 15 فروری 2025 12:30pm

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمائی والے 100 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد بتائی گئی ہے۔

ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کی تشہیر کے ذریعے کمائے۔

رونالڈو کا اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو ’بیوی‘ کہنا بھاری پڑ گیا

دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالرز رہی، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 147 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مذکورہ فہرست میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی شامل ہیں جنہوں نے 2024 میں 135 ملین ڈالرز کمائے۔

لسٹ میں برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر، کریم بیزیما اور کیلان ایمباپے بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

سال 2024 امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں لیکن وہ بھی ٹاپ 100 میں جگہ نہ بنا سکیں۔

most

Players

Messi

ronaldo

2024

earn

tyson fury