Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 279.77 روپے سے بڑھ کر 279.80 روپے کا ہو گیا
شائع 05 مارچ 2025 05:42pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 236 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 3پیسے مہنگا ہونے سے انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 279.77 روپے سے بڑھ کر 279.80روپے کا ہو گیا ہے۔

PSX

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)