بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان
ملک کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی تین پیسے فی یونٹ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کی توقع ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
درخواست مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست بھی شامل ہے۔
نیپرا کل سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس کی اوسط لاگت 9.22 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اگر نیپرا نے درخواست منظور کرلی تو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.