Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی پر خوشی ہے، رجب طیب اردوان کا کابینہ اجلاس سے خطاب
شائع 13 مئ 2025 08:09pm

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی پر خوشی ہے، تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے انتہائی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں۔

ترکیہ کے صدر نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں اور خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ترکیہ انشاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور برے وقت میں کھڑا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، وزیراعظم ہاؤس میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔

Recep Tayyip Erdogan

TAYYIP ERDOGAN

turkiye

Turk President Tayyip Erdoğan

India Pakistan War

Pakistan India Clash 2025

pak india Ceasefire