پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی
قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی
ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔
بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
بعد ازاں ایک پیغام میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف یہ جیت افواج پاکستان کے نام کرتی ہے ۔
Pakistan vs India
West Asia Baseball Cup
Pakistan India Clash 2025
Baseball
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.