Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

وزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، شہباز شریف کی وفد سے گفتگو
اپ ڈیٹ 22 مئ 2025 05:50pm

وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پرگفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پراصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔

وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف سے ایم ڈی عالمی بینک کی وفد کے ہمراہ ملاقات

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایم ڈی عالمی بینک کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا، کنٹری پارٹرنرشپ 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری ہوگی، عالمی بینک کے شکر گزار ہیں۔

حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے، سیلاب سے لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہوئیں، عالمی بینک نے سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کی۔

ایم ڈی عالمی بینک نے مہمان نوازی پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ورلڈ بینک گروپ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے لیے مؤثر کردار پر وزیرِاعظم کے شکر گزارہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی مثالی ہے، پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

اسلام آباد

IMF

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

Pakistan's Economy