Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی، سینیئر عسکری ذرائع

انشااللہ بھارت اب کسی ردعمل کی جرات نہیں کرسکتا، ایوان صدر میں سینیئر عسکری ذرائع کی غیر رسمی گفتگو
شائع 22 مئ 2025 11:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایوانِ صدر میں پاکستان ملٹری کی قیادت کے ذمہ دار ذرائع نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی، سیز فائر کی درخواست تیسرے فریق نے کی، انشااللہ بھارت اب کسی ردعمل کی جرات نہیں کرسکتا۔

ایوانِ صدر میں سینیئر عسکری ذرائع نےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہین میں رکھنا چاہیے کے غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی، غزوہ بدر میں کمان نبی پاکﷺ کے پاس تھی، اللہ تعالی کی طرف سے ہدایات تھی۔ تعداد کم بھی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ حضور پاکﷺ کو اللہ کا حکم ہوا ریت کی مٹھی بھر کر دشمنوں کی طرف پھینکو، یہ ریت پھر میزائلوں کی طرح دشمنوں کو لگی، ہر طرح کی فتح اللہ تعالی دینے والا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو ”بیٹن آف فیلڈ مارشل“ کے اعزاز سے نواز دیا

غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیئرعسکری ذرائع کا کہنا تھا معرکہ حق میں پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی، پاکستان نے ایسا کام کیا کہ بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، ہماری سول قیادت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

سینیئر عسکری ذرائع سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ سیز فائر حتمی ہے؟ جواب میں ان کا کہنا تھا الحمداللہ! بھارت اب کسی بھی ردعمل کی جرات نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر بھارت نے ہم سے کوئی براہِ راست بات نہیں کی، ہمیں تیسرے فریق کے ذریعے جنگ بندی کی کال آئی تھی۔

انھوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے سچے انداز میں اپنی جنگ لڑی اور دشمن کیلئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

اسلام آباد

President House

Pakistan India Clash 2025

Military source