Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے سستا ہو کر 281.75 روپے پر آ گیا۔
شائع 23 مئ 2025 10:14am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے نظر آئے، جبکہ بعض سیکٹرز میں معمولی بہتری بھی دیکھی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے سستا ہو کر 281.75 روپے پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری اور ترسیلات زر میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتی ہے، تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ کا رجحان حکومتی مالیاتی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر منحصر ہوگا۔

PSX

economy

karachi

DOLLAR RATE

Pakistan Stock Exchange (PSX)