Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

تنخواہ دار طبقے نے حکومت کو ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آگئیں
شائع 03 جون 2025 06:54pm

تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں نے 499 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آ گئیں، تنخواہ دار طبقے نے حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔

ذرائع کے مطابق نوکری پیشہ افراد نے 11 مہینوں میں 499 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا، تنخواہ دار طبقے سے وصول کردہ ٹیکس باقی تمام شعبوں سے زیادہ ہے۔

11 ماہ میں برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ روپے، جائیدادوں کی فروخت سے 110 ارب 18 کروڑ اور جائیدادوں کی خریداری سے 109 ارب 68 کروڑ روپے روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھوک کے کاروبار سے 22 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ پرچون کے کاروبار سے 11 مارہ میں 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس اکھٹا ہوا۔

tax

salaried class

Tax on Salaried Class