Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

مالی سال 26-2025 کا سالانہ پلان آج نیوز کو موصول، بجٹ میں کس کو کتنا دیا جائے گا؟

آئندہ مالی سال کا جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 10 جون 2025 02:48pm
Budget 2025-26 | The federal budget document has come to light - Aaj News

آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے سالانہ پلان اور ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات آج نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق معیشت کو بحال کرنے، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اہم اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ترسیلات زر کا ہدف انتالیس اعشاریہ چار تین ارب ڈالر، برآمدات کا ہدف پینتیس ارب اٹھائیس کروڑ اور درآمدات کا ہدف پینسٹھ ارب اکیس کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ اس خسارے کا مالیاتی تخمینہ 2.1 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کم ہو اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 4,223 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں وفاق اور صوبوں کے علیحدہ علیحدہ پروگرام شامل ہیں۔

بجٹ 2025-26: پیٹرولیم مصنوعات، فری لانسرز، یوٹیوبرز نشانے پر، بڑی کمپنیوں کیلئے ریلیف متوقع

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1,000 ارب روپے رکھا گیا ہے اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2,869 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 682 ارب روپے اورحکومتی اداروں کے لیے 35 کروڑ روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔

اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 226 ارب 98 کروڑ روپے اور پاور ڈویژن کو 90 ارب 22 کروڑ روپے جبکہ آبی وسائل ڈویژن کو 133 ارب 42 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمز کے لیے 70 ارب 38 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ صوبوں اور اسپیشل ایریاز کے لیے 253 ارب 23 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور ضم اضلاع کے لیے 65 ارب 44 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کو 18 ارب 58 کروڑ روپے دیے جائیں گےاور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

ساڑھے 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، دفاع، تنخواہ اور پنشن میں اضافہ متوقع

بجٹ میں دفاعی ڈویژن کے لیے 11 ارب 55 کروڑ روپے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 39 ارب 48 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

economy

GDP

development projects

budget

annual plan

current account

Budget 2025 2026