رونالڈو کی امن کے لیے اپیل، امریکی صدر کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ
عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا بھر میں امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کردی۔ رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی دستخط شدہ پرتگال کی جرسی کا تحفہ بھجوایا ہے۔
تحفے میں دی گئی جرسی پر رونالڈو کا مشہور نمبر 7 اور امن کا خصوصی پیغام درج ہے۔ یہ جرسی یورپی کونسل کے صدر کے ذریعے باضابطہ طور پر صدر ٹرمپ کو پہنچائی گئی۔
یہ اقدام موجودہ ایران، اسرائیل اور دیگر عالمی تنازعات کے تناظر میں کیا گیا، جسے ماہرین ایک علامتی سفارتی پیغام قرار دے رہے ہیں۔ رونالڈو کے اس انسانی اور بین الاقوامی جذبے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
رونالڈو ماضی میں بھی سماجی ہم آہنگی، انسانی ہمدردی اور عالمی امن سے متعلق اپنے مؤقف اور اقدامات کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.